میر بلخ شیر مزاری کی نماز جنازہ,رقت آمیز مناظر

میر بلخ شیر مزاری
میر بلخ شیر مزاری

رحیم یار خان:پاکستان کی عظیم سیاسی شخصیت قومی لیڈر عوامی رہنما تمن مزاری کے چیف سابق وزیراعظم پاکستان میر بلخ شیر مزاری کی نماز جنازہ ان کے فرزندان سردار طارق محمود مزاری، رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری، سردار زاہد محمود، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری، سردار شیر عالم مزاری، سردار شیراحمد مزاری و خاندان کے دیگر افراد جنازہ گاہ پہنچے جہاں پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے سردار میر بلخ شیر مزاری کی نماز جنازہ اسٹیڈیم روجھان میں ادا کر دی گئی ۔

سردار میر بلخ شیر مزاری کے نماز جنازہ میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ملک بھر سے عوامی سماجی سیاسی مذہبی سرکاری افراد بہرام زئی ،ٹلوزئی ،میر زئی کرم زئی ،گلشیرانی ،مستاغانی اور روجھان کے گرد و نواح جملہ سرداران سمیت جملہ اتمان کھوسہ، لغاری، گورچانی، دریشک، مزاری خواجگان، کی اہم سیاسی شخصیات سردار سلیم جان مزاری سابق وزیر اعظم پاکستان ، سید یوسف رضا گیلانی، متحدہ عرب امارات کے اعزازی مشیر چوہدری محمد منیر وفاقی وزیرنواب زادہ شاہ زین بگٹی، سردار احسان الرحمن مزاری، عامر فرید کوریجہ، غلام فرید کوریجہ، ایم این ایز ایم پی ایز موجودہ و سابقہ صوبائی و وفاقی وزراء وکلاء، صحافی ڈاکٹرز،ٹیچرز، جنوبی پنجاب ڈویژنل، ضلعی اعلی افسران تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی

اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مرحوم کو اپنے آبائی قبرستان ہندھیرا میں آہوں سسکیوں اور اشکوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا اس وقت خاندان کی جانب سے رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔نماز جنازہ مولوی عبدالغفار نے پڑھائی ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button