صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت 6 روزہ دورہ پر آبائی حلقہ پہنچ گئے

خان پور : صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت 6 روزہ دورہ پر آبائی حلقہ پہنچ گئے ۔ مختلف مقامات پر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

خان پور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت 6 روزہ دورہ پر اپنے آبائی حلقہ میانوالی قریشیاں پہنچ گئے ۔ جہاں مخدوم ہاشم جواں بخت نے ظاہر پیر کے علاقہ میں اسپورٹس اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا, دو مختلف مقامات پر سڑکوں کا بھی افتتاح کیا,

مختلف محکموں کے افسران نے وزیر خزانہ کو منصوبہ کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی, وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع رحیم یار خان میں اربوں روپے کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے, ظاہر پیر میں ریسکیو 1122 مکمل جبکہ میگا سیوریج منصوبہ پہ کام جاری ہے۔

شیخ زید اسپتال فیز 2 ظاہر پیر پر بھی جلد کام شروع ہو جائے گا، انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے, ہمارا فوکس پسماندہ علاقوں کی علاقائی تعمیر اور ترقی ہے ان کا کہنا تھا عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے ، 6 روزہ دورہ کے دوران وزیر خزانہ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button