وزیراعظم عمران خان نے رحیم یارخان کی 3تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کی منظوری دے دی‘

وزیراعظم عمران خان نے رحیم یارخان کے ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ‘ خانپورسے ملحقہ حلقہ کے ایم این اے ووفاقی وزیرمخدوم خسروبختیاراورلیاقت پورکے ایم این اے مخدوم مبین عالم سے ملاقات کے دوران نوجوان نسل کوصحت مندوتواناسرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے تین سپورٹس کمپلیکس بنانے کی منظوری دی تھی ۔
جس پرمحکمہ سپورٹس پنجاب کے حکم پرضلعی سپورٹس افسرمحمداشفاق نے تحصیل رحیم یارخان کے چک81پی دانش سکول کے سامنے واقع 6ایکڑاراضی کامعائنہ کیااورسپورٹس کمپلیکس کے لیے موزوں قراردیااسی طرح خانپور کے علاقہ ظاہرپیراورلیاقت پورمیں بھی جگہ کے دورے کیے‘
اس حوالے سے محمداشفاق نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان کے حکم اورممبران اسمبلی کی ذاتی دلچسپی سے تین سپورٹس کمپلیکس کی تعمیرجلدشروع ہورہی ہے جس کے لیے ہرسپورٹس کمپلیکس کے لیے 40ملین روپے کی گرانٹ مختص کردی گئی ہے جبکہ 6ایکڑاراضی میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیرکی جائے گی
جہاں بیڈمنٹن‘ ٹینس بال‘ فٹ بال‘ کرکٹ ‘ واکنگ ٹریکس سمیت دیگرکھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی تاکہ شہرکے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے نوجوان بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں اپنالوہامنواسکیں ‘ سپورٹس کمپلیکس کی منظوری کے لیے کوششیں کرنے پرعوامی حلقوں نے ایم این ایزچوہدری جاویداقبال وڑائچ‘ مخدوم خسروبختیاراورمخدوم مبین عالم کی کارکردگی کوسراہااورعوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کے آغاز پراطمینان کااظہار کیا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close