fbpx

عوام کی نمائندگی کاحقیقی ثبوت دیں گے‘چوہدری جاویداقبال وڑائچ

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملک ترقی کی سمت گامزن ہے‘ عوام کی نمائندگی کاحقیقی ثبوت دیں گے‘ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے عوام دشمنوں کی نیندیں اڑگئی ہیں‘ نوجوان ملک کااثاثہ ہیں ان کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔اپنی سالگرہ کایوتھ رہنماء چوہدری عبدالسلام ودیگرکے ہمراہ کیک کاٹنے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے حکومت روزاول سے کوشاں ہے تاکہ نوجوانوں کوروزگارسمیت دیگرملک وقوم کی ترقی کے مواقع فراہم کیے جاسکیں ‘ انہوں نے کہاکہ حلقہ کے عوام کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے آنے والے دنوں میں حلقہ کی بہتری اورترقی کے لیے ریکارڈکام کروائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »