fbpx

جنگی جنون میں مبتلا بھارت سفارتی سطح پر دنیا میں تنہاء ہو رہا ہے،چوہدری جاویداقبال وڑائچ

MNA PTI JAVED IQBAL

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق اورممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ
جنگی جنون میں مبتلا بھارت سفارتی سطح پر دنیا میں تنہاء ہو رہا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بھی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا۔
وزیر اعظم عمران خان صحت ‘تعلیم کے شعبے کی بہتری اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر نے کیلئے جو اقدامات کر رہے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی۔
پنجاب میں بھی صحت کارڈ کی وجہ سے غر یب کو مفت صحت کی سہولتیں مل رہی ہیں۔
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور بھارت بھی جانتا ہے کہ اگر وہ پاکستان کے خلاف کوئی حرکت کر یگا تواس کے ساتھ پھر کیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں شفافیات اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا کر پشن کے خلاف تحریک انصاف سے زیادہ کسی اور جماعت نے جد وجہد نہیں کی۔

MNA PTI JAVED IQBAL

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close