چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات
رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی اور بتایاکہ مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں پاکستان سے نیویارک فلائٹس بند کردی گئی تھیں جس کی وجہ سے نیویارک میں پاکستانی گرین فلائٹس کے منتظر ہیں،
حکومت لیز پر جہاز لے کر لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے لنک کرکے نیویارک کی فلائٹ شروع کریں تاکہ مسائل سے نجات ملے اور پاکستان کا وقار بلند ہو، جس پر وزیراعظم عمران خان نے پرنسپل سیکرٹری کو ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کی تجویز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔