fbpx

موبائل ہیلتھ یونٹ سروس کی منظوری

وفاقی وزیرپلاننگ مخدوم خسروبختیاراورسی ای اوپنجاب ہیلتھ فسلٹیزمنیمٹ کمپنی عرفان نوازمیمن کی کاوشوں کے باعث دیہی علاقوں میں رہنے والے غریب مکینوں کوصحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیزتک پہنچانے کے لیے ضلع رحیم یارخان میں موبائل ہیلتھ یونٹ سروس منظورہوگئی ہے اور اس سلسلے میں ریجنل منیجرPHFMCساؤتھ پنجاب حسن مصطفیٰ اورڈسٹرکٹ منیجرPHFMCرحیم یارخان سیدذیشان احمدکی زیرقیادت، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرموبائل ہیلتھ یونٹ کی سروائزری میں اپنی سروس کاآغازکردیاگیاہے، ڈسٹرکٹ منیجرPHFMCرحیم یارخان سیدذیشان احمدنے میڈیاکوبتایاکہ وفاقی وزیرپلاننگ مخدوم خسروبختیاراورسی ای اوپنجاب ہیلتھ فسلٹیزمنیمٹ کمپنی عرفان نوازمیمن کی کاوشوں سے دیہی علاقوں کے مکینوں کوعلاج معالجے کی تمام ترسہولیات میسرکی جارہی ہیں،

موبائل ہیلتھ یونٹ پرلیڈی ڈاکٹراورسٹاف کی نگرانی میں ایک خاتون کی ڈلیوری بھی کی گئی ہے جوکہ موبائل ہیلتھ یونٹ میں ایساپہلاکیس ہے ڈلیوری کے موقع پرخاتون علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں تھیں اورادویات بھی فراہم کی گئیں تاہم زچہ بچہ بالکل خیریت سے ہیں، وفاقی وزیرپلاننگ مخدوم خسروبختیاراورسی ای اوپنجاب ہیلتھ فسلٹیزمنیمٹ کمپنی عرفان نوازمیمن اس اقدام سے دیہی علاقوں کی عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے موبائل ہیلتھ یونٹ کوعلاج معالجے کی تمام ترسہولیات سے آراستہ کیاگیاہے جس سے دیہاتوں کے لوگ استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

 
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close