fbpx

جدید ٹیکنالوجی سے رحیم یارخان پولیس نے موبائل چور پکڑ لیے

رحیم یارخان :محکمہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس سسٹم کے ذریعےدرجنوں موبائل  فون جو کہ چوری ہو چکے تھے وہ پولیس نے اس سسٹم کی وجہ سے برآمد کر کے اصل مالکان کو لوٹا دئیے ہیں۔

دو شہریوں کو ان کے گمشدہ اور چوری ہونے والے موبائل  فون برآمد ہونے پر انہیں سرپرائز کال کر کے ڈی پی او آفس بلایا گیا اور ان کے پاس مکمل ثبوت ہونے کی بنا پر تصدیق کے بعد موبائل  فون ایس پی فراز احمد کے ہاتھوں ان کے حوالے کر دئیے گئے جس پر شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کا سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close