fbpx

رحیم یارخان پولیس نے موبائل فون ٹریس کر کے مالک کے حوالے کر دیا

رحیم یارخان : آئی ٹی برانچ نے ایک اور موبائل فون ٹریس کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔ انچارج آئی ٹی برانچ اسامہ لاڑ نے فون مالک کے حوالے کیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او آفس میں قائم آئی ٹی برانچ ایک جدید آیپ چوری کے موبائل فونز کو ٹریس کر نے کے لیے استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے درجنوں چوری شدہ موبائل فونز ٹریس کر کے شہریوں کو واپس کئے جا چکے ہیں۔

اسی سلسلہ میں گزشتہ روز بھی ایک شہری کا چوری ہونے والا موبائل فون ٹریس ہونے پر شہری کو کال کر کے اس کا برآمد ہونے والا موبائل فون انچارج آئی ٹی برانچ سب انسپکٹر اسامہ لاڑ نے اس کے حوالے کر دیا جس پر شہری نے محکمہ پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
کامیابی پر سب انسپکٹر

اے ایس آئیزکاشف رندھاوا، محمد ناصر، اعجاز احمد،اشتیاق باجوہ  اور ظہیر احمد مقابلے امتحان میں کامیاب۔ کامیابی پر سب انسپکٹر کے عہدوں کو نوٹیفیکیشن جاری ڈی پی او منتظر مہدی اور ایس پی فراز احمد نے رینک لگائے۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب نے پولیس میں ڈائریکٹ سب انسپکٹر ز کی بھرتی کے لیے پی پی ایس سی کے امتحان کا انعقاد کرایا تھا جس میں رحیم یارخان پولیس سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئیزکاشف رندھاوا، محمد ناصر، اعجاز احمد، اشتیاق باجوہ  اور ظہیر احمد نے اس مقابلے کے امتحان میں شرکت کی اور اس میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے سب انسپکٹر کے عہدے کے حق دار ٹھرے جس کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر ڈی پی او منتظر مہدی اور ایس پی فراز احمد نے انہیں سب انسپکٹر کے رینک لگائے اور انہیں مبارک باد دی۔  

انچارج پوسٹ اے ایس آئی وحید الرشیدپٹرولنگ پولیس 88 اے نے کی شاندار کارکردگی 70 مقامات سے ناجائز تجاوزات ختم کر دیں۔ اپنی حدود میں 1200 پودے لگائے درجنوں افراد کو مدد فراہم کی قانون شکنوں کے خلاف 8مقدمات بھی درج کروائے۔ پٹرولنگ پولیس 88 اے نے انچارج پوسٹ اے ایس آئی وحید الرشید کی قیادت اور ٹیم میں شامل ایڈمن آفیسر مرزا فیصل منور اے ایس آئی، محرر مصدق طور کی زیر نگرانی بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ یکم جنوری سے تاحال پٹرولنگ پوسٹ کی حدود کے ستر مقامات پر قائم ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا،  شجر کاری مہم کے سلسلہ میں 1200پودے ل

گوائے، سنتیس افراد کو مشکل کے وقت میں مدد فراہم کی، حادثات سے بچاؤ کے لیے ڈیڑھ سو موٹر گاڑیوں اور سلو وہیکلز پر ریفلیکٹر لگائے، 150 افراد کو کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے سیفٹی ماسک دئیے، اسی طرح قانون شکنی پر تیزرفتار ڈرائیورز کے خلاف چار، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک و دیگر تین ملزمان کے خلاف مقدمات کا بھی اندراج کروایا گیا ہے جس پر اہل علاقہ نے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »