fbpx

ریسکیو نے فرٹیلائزر کمپنی میں فرضی مشقوں کے انعقاد کے لیے پلانٹ اورمقام کادورہ کیا

moke exercise arrangement rescue 1122 rahim yar khan news

ریسکیو1122کی سربراہی میں تمام ریسکیواورریلیف ایجنسیوں نے مقامی فرٹیلائزر کمپنی میں وسیع سطح پر فرضی مشقوں کے انعقاد کے لیے پلانٹ اورتہہ شدہ مقام کادورہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر کی زیرِ صدارت ریسکیوافسران،دیگرریسکیواور ریلیف ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدہ داران اور مقامی فرٹیلائزر کمپنی کے ہیلتھ وسیفٹی کے عہدہ داران نے صادق آباد میں مقامی فرٹیلائزر کمپنی میں امونیا گیس کے اخراج کی صورت میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے مقامی کمپنی کے میں گیسوں کے اخراج پر کئے جانے والے فوری ردِعمل،ریسکیوآپریشن،فائر فائٹنگ،سیفٹی آلات اور عملے کی طرف سے کی جانے والی فرضی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے فیکٹری کے اندرونی علاقوں میں کمپنی انتظامیہ کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سراہا۔اسی طرح وسیع سطح پر امونیا گیس کے اخراج پر کمپنی کی حدود کے باہر اس کے اثرات کے مرتب ہونے پر ملحقہ و قریبی آبادی کو ریسکیوکرنے،امونیا کے اثرات زائل کرنے،متاثرہ افراد کوآکیسجن کے فراہمی کے ساتھ اسمبلی کے مقام پر لے جانے،ٹریاج تیکنیک کے تحت مریضوں کی درجہ بندی کرنے،بے ہوش ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنے ، مقامی آبادی کو ایسے حادثات پیش آنے کی صورت میں تیار رہنے اور انہیں تربیت یافتہ بنانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ریسکیو1122کی جانب سے مقامی آبادی کو ہنگامی صورتحال کے لیے پیشگی تربیتی کورسز کا پہلے ہی آغاز کردیا گیا تھاجوکہ وسیع سطح پر فرضی مشقوںکے انعقاد کی تاریخ مقرر ہونے تک جاری رہیں گے۔ڈاکٹر عبدالستار بابر نے وسیع سطح پر گیسوں کے اخراج ہونے کی صورت میں تمام ضلعی و مقامی اداروںکے ساتھ ملکرمشترکہ طور پرمنصوبہ بندی ، منظم انداز میں ریسکیواور ریلیف آپریشن سرانجام دینے کے لیے مکمل طورپر بریف کیااور ایسی فرضی مشقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سانحات رونما ہونے سے پہلے ان کی تیاری ہی نقصانات کی شرح کو کم سے کم کرسکتی ہے،جس کے لیے ہر ریسکیواور ریلیف ایجنسی کو تیار رہنا چاہیے ہر ادارہ انفرادی طور پر بہترین کام کرتا ہے سانحات میں باہمی و مشترکہ طورپر ان سے نمٹنے کے لیے انسیڈنٹ کمانڈ سسٹم کو مدنظر رکھتے ہوئے کامیاب وسہل ریسکیوآپریشن مکمل ہوتا ہے اسی طرح ہر ادارہ ایک دوسرے کے تجربات سے بہت کچھ سیکھتا ہے۔ایسی مشقوں کے انعقاد سے ہر ادارے کو اپنے حصہ کاکام بخوبی سرانجام دینے کی تربیت اور مستقبل کے لیے پیشگی تیاری ہوجاتی ہے۔آخر میں ملحقہ آبادی کا دورہ کیا گیا اور ہنگامی صورتحال ہونے کی صورت میں ممکنہ مقامات پر ریسکیواور ریلیف ایجنسیوں کی سرگرمیاں سرانجام دینے کاتعین کیاگیا۔
عدنان شبیر
میڈیا کوارڈینیٹر

moke exercise arrangement rescue 1122 rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close