fbpx

مون سون بارشوں سے قبل سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل مکمل کر لیا جائے ،ایڈمنسٹریٹر

رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن علی شہزاد نے شہر میں سیوریج و گندگی کے مسائل اور اس کے سدباب کےلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے خانپور اڈا، بھٹہ کالونی، اوور ہیڈ برج، سلاٹر ہاﺅس سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات اور مختلف مقامات پر سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ(صفائی) کے عمل کا جائزہ لیا۔
اس موقع پرچیف آفیسر عظمت قدیر گورائیہ، ایکسین محمد انصر سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عید الاضحی اور مون سون بارشوں سے قبل سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل مکمل کر لیا جائے جبکہ گلی محلوں سے عملہ صفائی کی جانب سے اکھٹا کئے جانے والے کچرا کو مناسب انداز سے کلیکشن پوائنٹس تک پہنچایا اور اسے بروقت اٹھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اس ضمن میں عملہ صفائی کی مانیٹرنگ پر مامور سینٹری سپروائزر کی کارکردگی کو بھی بخوبی جانچا جائےگا۔

انہوں نے شہر کے مختلف ڈسپوزل کا دورہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈسپوزل کو فنکشنل حالت میں رکھا جائے جبکہ عید الاضحی کے حوالہ سے بھی میونسپل کاروپوریشن پیشگی اقدامات کو یقینی بنائے۔

غلہ منڈی خانپور کا دورہ
غلہ منڈی خانپور کا دورہ
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت غلہ منڈی خانپور کے چیئر مین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لئے الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں غلہ منڈی تحصیل خانپور کے سردار عبدالرشید خان جتوئی بلا مقابلہ چیئرمین جبکہ شہزاد اسلم وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔
اس موقع پر ای اے ڈی اے مارکیٹنگ سمیع اللہ چوہدری، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سید عامر شاہ سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے نئے منتخب ہونے والے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ منصب اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک بھاری ذمہ داری ہوتے ہیں اور آپ لوگوں کو آپ کے دوستوں نے بلا مقابلہ منتخب کیا ہے لہذا اپنے اس عہدہ سے انصاف کرتے ہوئے خود سے منسلک افراد کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارہ اور اپنی کمیونٹی کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
جرنلسٹ پینل رحیم یار خان
جرنلسٹ پینل رحیم یار خان
ڈائریکٹر آرٹ کونسل بہاولپور رانا اعجاز احمد (مرحوم) کی وفات پر اظہار افسوس کے لئے جرنلسٹ پینل رحیم یار خان کے وفد کی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس آمد۔وفد میں قیصر غفور چوہدی، مخدوم غلام عباس، جاوید چوہدری، چوہدری شہباز احمد، چوہدری فاروق سندھو، فیاض احمد، انوار احمد، ثاقب سندھو سمیت دیگر جرنسلٹ موجود تھے۔جرنلسٹ پینل کے وفد نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس رحیم یار خان میں عتیق احمد سے سابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور/ڈائریکٹر آرٹ کونسل رانا اعجاز کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلندی او رلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ ایک بہترین صلاحیتوں کے حامل آفیسر سے محروم ہو گیا ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیں اور صحافیوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان کے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے(امین)۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close