fbpx

رحیم یار خان سیکٹر کمانڈر میاں افنان امین نے بھی موٹروے آفس میں پودا لگا دیا

رحیم یار خان گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سید کلیم امام اور ڈی آئی جی احمد ارسلان کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر میاں افنان امین نے بھی موٹروے آفس میں پودا لگا دیا

گرین پاکستان کے مشن کو کامیاب کرنے کے لیے موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر میاں افنان امین نے موٹروے دفتر میں پودا لگا دیا

موٹروے پولیس نے ہر بیٹ میں دو ہزار سے زائد پودے لگائے اور مزید پودے لگانے کا بھی عزم رکھتے ہیں جن کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی

سیکٹر کمانڈر نے تمام پٹرولنگ آفیسران کو پودوں کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر سیکٹر کمانڈر میاں افنان نے کہا درخت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے

اگر ہر شخص اپنے حصے کا پودا لگائے تو آنے والی نسلیں ماحولیاتی آلودگی سے بچ سکتی ہیں سیکٹر کمانڈر نے شہریوں کو روڈ سیفٹی پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ حادثات میں کمی ہو،

اور آخر میں انہوں نے مقامی صحافیوں سے تعاریفی میٹنگ میں کہا کہ صحافی سماج. کی آنکھ ہوتا ہے ، موٹروے روڈ پر کسی قسم کے ایشو متعلق آپ مجھے ڈائریکٹ آگاہ کرسکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »