موٹروے پولیس ایم۔5 کو بنیادی فرسٹ ایڈ کی عملی تربیت فراہم کی

رحیم یارخان :ریسکیو1122کی کمیونٹی ٹریننگ ونگ کے انسٹرکٹرز نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ایم۔5 کو بنیادی فرسٹ ایڈ کی عملی تربیت فراہم کی۔  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابرصاحب کے احکامات اورڈی ایس پی/چیف پٹرول آفیسر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر27 سیکٹر1 رحیم یار خان شہباز عالم کی خصوصی کاوش پر ریسکیو1122کی کمیونٹی ٹریننگ ونگ کے انسٹرکٹرز اظہر ابرار شفٹ انچارج ،ظہور احمد شاہ اور عبدالسمیع ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز نے موٹروے پولیس ایم 5 کے پٹرول آفیسرز کو فرسٹ ایڈ کی عملی تربیت فراہم کی۔
ریسکیو 1122کے زیراہتمام کروائے گئے اس سیشن میں حادثات کے دوران ابتدائی طبی امداد کی فراہمی،سپائن بورڈ کا استعمال،ایمبولینس میں مریضوں کی منتقلی،سانس بند ہونے کی صورت میں سی پی آر کے ذریعے بندسانس کی بحالی کرنے،فریکچرزکی صورت میں 2قریبی جوڑوں کو ساکت کرنے،زخموں پر نوعیت کے حساب سے مرہم پٹی کرنے،سپائنل انجری،ہیڈانجری اور دیگرزخموں کی صورت میں فوری ابتدائی طبی امدادفراہم کرنے کی مکمل عملی تربیت فراہم کی گئی۔
ڈاکٹرعبدالستاربابرنے کہا کہ اس تربیتی کورس کا مقصد ضلعی حدود میں قائم ہونے والی نئی موٹروے پر رونما ہونے والے حادثات سے فوری طورپرنمٹنے کے لیے روڈپرپٹرولنگ کرتے ہوئے اہلکارفرسٹ ریسپانڈرکے طور پرزخمیوں کوریسکیوکرنے اور ابتدائی طبی امدادفراہم کرتے ہوئے قیمتی جانوں کو بچاسکیں گے۔ دونوں اداروں کے ضلعی سربراہان کے درمیان ایک اجلاس میں ضلعی حدود کی تمام بیٹس کے اہل کاروں کو بیسک لائف سپورٹ کی عملی تربیت فراہم کرنے کالائحہ عمل ترتیب دیا گیا تھاجسے منظم انداز میں مکمل کیا جائے گا۔
عدنان شبیرمیڈیا کوارڈینیٹر

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close