موٹروے پولیس بیٹ نمبر24کے زیر اہتمام قومی شاہراہ پر سفر کرنےوالوں میں عید گفٹ تقسیم کے گئے

صادق آباد:موٹروے پولیس بیٹ نمبر24کے زیر اہتمام قومی شاہراہ پر سفر کرنےوالوں میں عید گفٹ تقسیم کے گئے ۔ آئی جی موٹر وے پولےس سید کلیم امام ، ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی اور سیکٹر کمانڈر میاں افنان ایس ایس پی سینٹرل زول سی تھری کی ہدایت پر عید الفطر کے حوالے سے ڈی ایس پی بیٹ نمبر24محمد حامد خان کی زیر نگرانی قومی شاہراہ پر سفر کرنےوالی گاڑیوں کو روک کر ان میں عید گفٹ تقسیم کیے اورنیک خواہشات کا اظہار کیا گیا،

اس موقع پر ایڈمن آفیسر رائے محمد حسن، آپریشنل آفیسر ظہور الحسن و دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈی ایس پی محمد حامد خان نے کہاکہ موٹر وے پولیس کے اعلی حکام افسران کی ہدایت پر ہر سال کی طرح امسال بھی روڈ یوزر میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے ہیں موٹر وے پولیس عوام اور سفر کرنےوالوں کےساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہے ،
انھوںنے بتایاکہ عید الفطر کے ایام میں قومی شاہراہ پٹرولنگ کر کے محفوظ سفر بنانے کےلئے کوشاں ہیں ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button