رحیم یارخان :موٹروے پولیس کی 23ویں سالگرہ پھرپور طریقے سے منائی گئی

رحیم یار خان:موٹروے پولیس کی 23ویں سالگرہ سیکٹر آفس کرم آباد کمپلیکس میں پھرپور طریقے سے منائی گئی جس میں موٹروے پولیس کے چاک وچوبند دستے کی سلامی اور کیک کاٹا گیا

رحیم یار خان موٹروے پولیس سیکٹر آفس کرم آباد کمپلیکس میں موٹروے پولیس کی 23 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کا انقاد کیا گیا تقریب میں موٹروے پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اس تقریب میں سیکٹر کمانڈر میاں افنان امین، ڈی ایس پی شیر احمد، ڈی ایس پی حامد خان، ڈی ایس پی فراست بھنڈر اور دیگر افسران نے شرکت کی.

تقریب کاآغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا تقریب میں سیکٹر کمانڈر نے کیک کاٹا اور تقریب کے اختتام پر موٹروے پولیس کے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شہداء کی فیملی کو امدادی چیک اور تحائف تقسیم کئے گئے اس موقع پر سیکٹر کمانڈر میاں افنان امین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے موٹروے پولیس کے شہداء نے اپنی جان کی پروا نا کرتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کے نظرانے پیش کئے جن کو کسی صورت بھلایا نہیں جا سکتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »