fbpx

نجی بس کمپنی کے تعاون سے صادق آباد میں روڈ سیفٹی آگاہی تقریب کا اہتمام کیاگیا

Motorway police rahim yar khan

صادق آباد:حادثات کے پیش نظر موٹروے پولیس نے نجی بس کمپنی کے تعاون سے صادق آباد میں روڈ سیفٹی آگاہی تقریب کا اہتمام کیا‘تقریب میں ٹرانسپورٹرز‘ ڈرائیوروں ‘شہریوں اور موٹر وے پولیس کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پرایس پی/سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس عاطف شہزاد اورڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد حامد خان نے روڈ یوزر اور ڈرائیور وں کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی ، بسوں اور کوچز کے پیچھے روڈ سیفٹی سٹیکرز بھی لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس عاطف شہزادنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آگاہی مہم میں اس بار نیا طریقہ متعارف کروا ئے جارہے ہیں محفوظ سفر کے لیے سیفٹی سلوگن کے اسٹیکرز متعارف کروائے جا رہے ہیں سیفٹی سلوگن کے یہ اسٹیکرز بسوں ، کوچز اور چھوٹی بڑی گاڑیوں پر چسپاں کئے جائیں گے یہ گاڑیاں موبائل شعور آگاہی کے طور پر بھی کام کریں گی ،انھوںنے کہاکہ جہاں سے یہ گاڑیاں اور بسیں گزریں گی ہمارا پیغام روڈ پر سفر کرنے والوں کو پہنچے گا۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر موٹر وے حامد خان کا کہنا تھا ٹرانسپوٹروںکے تعاون سے موٹروے پولیس کا یہ اہم اقدام ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے قومی شاہراہ پر سفر کرنیوالے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا ضرور استعمال کریں جس سے ہیڈ انجری کے چانس بہت کم ہو جاتے ہیں موٹر وے پولیس کے اعلی حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدر آمد کروایاجائے گا۔

Motorway police rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close