fbpx

موٹروے پولیس نے شراب کی بڑی کھیپ پکڑلی

موٹروے پولیس رحیم یارخان نے قومی شاہراہ پرگشت کے دوران ملزمان فیصل مسیح اور اشفاق مسیح سے ولائتی شراب کی 700 بوتلیں سمگل کرنے کی کوشش کے دوران برآمدکرلیں ‘ اس موقع پر ایس پی چودھری عطاء محمد گجر نے میڈیاکوبتایا کہ عرصہ دراز سے بہاولپور، رحیم یار خان، صادق آباد ،گھوٹکی اور سکھر میں منشیات فروخت کر رہے تھے مخبری پر موٹروے پولیس نے دوران ناکہ بندی گاڑی کو روکا تو ملزمان نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی پولیس نے تعاقب کر ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس پی چودھری عطاء محمد گجر نے ڈی ایس پیز محمد طارق،فیصل اکرم، فیصل فراز، فراست بھنڈر، احسان الحق، انسپکٹر ممتاز سب انسپکٹر محمد یونس کانسٹیبل مبشر طفیل کو کامیاب چھاپہ مار کارروائی پر سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کی سفارش کی ہے جبکہ ملزمان نے بتایاکہ وہ لاہور‘ اسلام آباد کے معروف ہوٹل کے منیجرملک فتح محمدنامی شخص کے حکم پرشراب فروخت کرتے ہیں ‘ موٹروے پولیس نے شراب سمیت ملزمان کومزیدتفتیش وکارروائی کے لیے متعلقہ تھانہ کی پولیس کے حوالے کردیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »