بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے،آصف مجید

رحیم یارخان ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وعدوں اور ویڑن کے مطابق پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے،معیشت میں بہتری آرہی ہے، کرنٹ خسارہ کم ہو رہاہے، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے،
وزیراعظم عمران خان اوران کی پوری ٹیم دن رات عوام کی فلاح وبہبودکے لیے کوشاں ہے، پی ٹی آئی کی حکومت خالی وعدوں باتوں پرعوام کونہیں ٹرخائے گی عملی کام کرکے دکھارہی ہے،
ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے سیکرٹریٹ میں شہریوں کے وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ عوام کوریلیف ملناشروع ہوگیاہے، حکومت نے آتے ہی عوام کے بنیادی مسائل پرفوکس کیاجوالحمداللہ جنگی بنیادوں پرحل کیے جارہے ہیں، عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیزپرحل کئے جارہے ہیں، شہرکے تمام گلی، محلوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جس سے عوام نے سکھ کاسانس لیاہے، شہریوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاجارہاہے سیوریج، سڑکیں، ٹف ٹائل جیسے منصوبوں پرکام جاری ہے جبکہ صاف پانی کے آراوپلانٹ لگادیئے اورمزیدلگائے جارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں میں عوام سے ووٹ لے کرترقیاتی کاموں کے نام سے بے وقوف بنایاجاتارہاہے مگرپی ٹی آئی حکومت اس روایت کی توڑے گی اورعملی اقدامات کرکے دکھائے گی، وزیراعظم عمران خان نے ملک کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کردیاہے، انشائ اللہ بہت جلدملک ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑاہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close