fbpx

شجرکاری مہم میں ہرطبقہ کوبڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے,چوہدری شفیق

رحیم یارخان صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ حکومت ملک کوآلودگی سے پاک کرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے‘
شجرکاری مہم میں ہرطبقہ کوبڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے تاکہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے نجات حاصل کی جاسکے۔
دانش سکول بوائز میں نمائندہ ایم این اے چوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ چوہدری لیاقت گل‘ کاشف بخاری‘ پرنسپل سکول کرنل(ر) شاہدبشیراوروائس پرنسپل فیصل ارشادکے ہمراہ شجرکاری مہم کے تحت پودالگانے کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم میں حکومت اورتمام سرکاری محکمہ جات بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں
اسی طرح ہم سب کومل کردرخت لگانے چاہئیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے پھیلنے والی موذی بیماریوں سے چھٹکارہ پاسکیں‘
انہوں نے طلباء پرزوردیاکہ وہ اپنے گھروں میں بھی پودے لگائیں تاکہ اپنے شہرکوآلودگی سے پاک بنائیں‘ اس موقع پرپرنسپل سکول نے چوہدری محمدشفیق کوسکول کے تمام بلاکس کادورہ بھی کرایااورتعلیمی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close