چوہدری محمدشفیق کی مختلف وفودسے ملاقات

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق نے کہاہے کہ ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لیے وزیراعظم کی قیادت میں ٹیم شب وروزکام کررہی ہے جس کے جلدمثبت نتائج سامنے آئیں گے‘
ماضی کی حکومتوں کی لوٹ مار کی بدولت موجودہ حکومت بحرانوں سے باہرنکلنے کے لیے عوام پربوجھ ڈال رہی ہے لیکن عوام صبرسے کام لیں انشاء اللہ بہت جلدتاریخی ریلیف ملے گا۔
اپنی رہائشگاہ پرمختلف وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 70سال اس ملک کوبے دردی سے لوٹاگیااورعوام کوتمام بنیادی ضروریات سے محروم رکھاگیالیکن واحد سیاسی لیڈرعمران خان ہے جس نے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی اورآج بھی ماضی کی کرپشن‘ لوٹ مار اقرباء پروری کوجڑسے اکھاڑپھینکنے کے لیے سرگرم عمل ہے انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی عثمان بزدارکی قیادت میں بحرانوں کی دلدل سے نکل کرترقی کی جانب گامزن ہوں گے‘ قبل ازیں انہوں نے عوامی مسائل سنے اورمتعلقہ حکام کوفوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close