fbpx

موجودہ حکومت نے فنڈ جاری نہ کیے تو عید کے بعد پیپلز پارٹی دھرنے دے گی:سردار ممتاز خان چانگ

MPA Mumtaz Ali Khan Chang

اپنے ایم پی ایز کو 10کروڑ اور پی پی کے ایم پی ایز کو ایک پائی نہ دینا کہاں کا انصاف ہے؟موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں سے ملک میں شدید معاشی بحران پیدا ہو چکا ،بے روزگاری اور مہنگائی میں خطرناک حد تک اضافہ ،پنجاب میں گندم سنٹر تاخیر سے کھلے جس کا خمیازہ حکومت کو چند دن بعد بھگتنا ہو گا :ایم پی اے ممتاز چانگ کاتقریب سے خطاب
موجودہ حکومت نے فنڈ جاری نہ کیے تو عید کے بعد پیپلز پارٹی دھرنے دے گی،اپنے ایم پی ایز کو 10کروڑ اور پی پی کے ایم پی ایز کو ایک پائی نہ دینا کہاں کا انصاف ہے؟موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں سے ملک میں شدید معاشی بحران پیدا ہو چکا ،بے روزگاری اور مہنگائی میں خطرناک حد تک اضافہ ،پنجاب میں گندم سنٹر تاخیر سے کھلے جس کا خمیازہ حکومت کو چند دن بعد بھگتنا ہو گا ،تاجروں نے گندم سٹاک کر لی ،گندم سنٹر ویران ہو چکے جب میں پنجاب اسمبلی میں مطالبہ کیا تھا اس وقت گندم سنٹر کھول دئیے جاتے تو آج پنجاب کے تمام سنٹروں پر گندم وافر مقدار میں موجود ہو تی لیکن اب گندم سنٹروں کی بجائے تاجروں کی سٹاک کر لی ہے اورآٹا مہنگا کر نے کے حربے چند روز بعد شروع ہو نے والے ہیں پکا صادق آباد اور ماچھی گو ٹھ میں کڑوا پانی ہے جس کے پینے سے امراض جنم لے رہی ہیں حکومت کو پکے پر تو جہ دینا ہو گی نہروں میں پانی فرا ہمی کے ساتھ ساتھ آر اوپلانٹ کے میگا پرو جیکٹ کا آغاز کیا جائے تحریک انصاف کے ایم پی ایز کو10کروڑ فنڈ جبکہ اپوزیشن کے ایم پی ایز کو ایک پائی بھی نہ ملی حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے ابھی رمضان شریف کا احترام کر رہے ہیں رمضان کے بعد دمادم مست قلندر ہو گاان خیالات کاا ظہار ایم پی اے پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ266سردار ممتاز خان چانگ کے چک173پی یونین کونسل کے موضع گڑھیلہ میں اپنی مدد آپ کے تحت دئیے آر پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید پانچ آر پلانٹ لگانے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا ا س موقع پرملک حاجی عبدا لطیف ،وڈیرہ مولا بخش خان کوش ،وڈیرہ جام نادر انڈھڑ ،وڈیرہ ارشاد خان شر بلوچ ،شبیر احمد شر ،مہیوال بلوچ ،محمد اکرم مستوئی ،سلطان خان چانگ ،منیر احمد عباسی ،حاجی احمد خان دشتی ،حافظ فیض الر حمن بھیٹ ،دین محمد مزاری ودیگر بھی موجود تھے قبل ازیں سردار ممتاز خان چانگ کا گڑھیلہ میں والہانہ استقبال کیا گیا۔

MPA Mumtaz Ali Khan Chang

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »