fbpx

مفتی کفایت اللہ پر حملہ،لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا

پشاور(سی پی پی)مانسہرہ انٹرچینج پر مسلح افراد کے حملے میں مفتی کفایت اللہ زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اسلام آباد سے مانسہرہ جا رہے تھے۔

صاحبزادے حسین کفایت کے مطابق ان کے والد کی گاڑی کو دوسری گاڑی نے ٹکر مار کر روکا۔ مفتی کفایت اللہ کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، گاڑی سے باہر کھنچنے کی کوشش بھی کی گئی۔

نامعلوم افراد کے حملے میں کفایت اللہ اور ان کے صاحبزادےحسین کفایت سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے مانسہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

rahimyarkhan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »