fbpx

محافظ پولیس اسکارڈ عیدالفطر، رمضان بازار اور شاپنگ سینٹرز کے لئے خصوصی تربیت

محافظ پولیس اسکارڈ عیدالفطر، رمضان بازار اور شاپنگ سینٹرز کی خصوصی تربیت کے بعد ضلع بھر میں پہنچ گیا۔

عید سکیورٹی پلان کے مطابق ہدایات جاری ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا نے لیکچر دیا۔ ڈی پی او عمر سلامت کے حکم پر ڈی ایس پی لیگل محمد رزاق رانا نے ضلع بھر میں تعینار محافظ پولیس اسکارڈ کے دستوں کو پولیس ہیڈ کوآرٹر میں ایک روزہ خصوصی تربیت فراہم کی قبل ازیں ایلیت فورس سے محافظ پولیس اسکارڈ کے اہلکاروں نے پندرہ روزہ تربیت حاصل کرنے کے بعد پاس آؤٹ ہوئے تھے۔ اب نت نئے بدلتے ہوئے حالات اور آنے والے ماہ مبارک کے آخری عشرہ میں مساجد، رمضان بازاروں اور شاپنگ سینٹرز پر عوامی رش اور ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی دہشت گردی کی ورادتوں کے پیش نظر محافظ پولیس اسکارڈ کی بڑھتی ہوئی ذمہ دارویوں سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے تربیت کی خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تاکہ اہلکار اپنے فرائض کو موئثر انداز میں سر انجام دیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی محمد رزاق رانا نے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام عوام الناس اور گورنمنٹ کی تنصیبات کا تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنانا ہے اس دوران اگر کسی شہری سے آپ کی ملاقات ہو تو اعلی اخلاق کے ساتھ ایس او پی کو برؤے کار لاتے ہوئے ان سے گفتگو کریں اور اس دوران کسی سے کوئی زیادتی نہ کی جائے اور اگر کار سرکار کے دوران کوئی بھی شخص آپ لوگوں سے زیادتی کرے تو اسے بھی برداشت نہیں کرنا ہے بلکہ ان کی زیادتی کا جواب قانونی کارروائی سے دینا ہے اور اسے ذاتیات پر نہیں لینا آپ کو ریاست نے جو قانونی اختیار دیا ہے اس کے دائرے میں رہیں اور جو قانونی تحفظ آپ کو حاصل ہے اس کا بھر پور استعمال کریں۔ انہوں نے اہلکاروں کو آخری عشرہ رمضان المبارک، رمضان بازاروں، تاک راتوں میں مساجد، چاند رات کو شاپنگ سینٹرز اور عیدالفطر کے روز خصوصی ڈیوٹیز کے بارہ میں تفصیلاً بریف کیا اور انہیں کہا کہ آپ کا اللہ حامی و ناصر ہے اور پولیس کی پوری کمانڈ آپ کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہے اور آپ کی بیک پر ہے جرات، بہادری اور پوری دیانت داری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ 

                      

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close