محرم الحرام 51 شعلہ بیان مقررین پر ضلع بندی اور 32 کی زبان بندی۔

رحیم  یارخان : ڈی پی او اختر فاروق کے ضلع بھر میں محرم الحرام کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے دوروں کا سلسلہ جاری۔
تھانہ سٹی صادق آباد، ظاہر پیر، رکن پور، اقبال آباد و دیگر علاقوں میں امام بارگاہوں، جلوس و مجالس اور روٹس کی سکیورٹی کا جائزہ لیا ۔
51 شعلہ بیان مقررین پر ضلع بندی اور 32 کی زبان بندی۔  پہلی محرم کے 43 پروگرام پرامن طور پر اختتام پذیر، دوسری محرم کے پروگرام رات گئے تک جاری رہیں گے،

تیسری محرم الحرام کے سلسلہ میں آج ضلع بھر میں 53 مجالس اور 2 جلوس منعقد ہوں گے۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق کے محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں منعقد ہونے والے جلوس و مجالس کی  سکیورٹی کا جائزہ لینے اور اس سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کو موئثررکھنے کے لیے مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں

انہوں نے انچارج سکیورٹی برانچ حسین رضا نظامی کے ہمراہ تھانہ سٹی  صادق آباد سٹی ایریا میں امام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات کا دورہ کر کے سکیورٹی کا جائزہ لیا،

اس موقع پر موجود ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد ظہورالدین کو مختلف مقامات ہدایات دیں اور کہا کہ وہ فورس کو پوری طرح الرٹ رکھیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے پائے،

دریں اثناء انہوں نے تھانہ ظاہر پیر، اقبال آباد اور رکن پور و دیگر علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں میں پہنچ کر خود سکیورٹی کا جائزہ لیا

اس موقع پر اے ایس پی احمد نصراللہ ملک، ممبر ضلعی امن کمیٹی خواجہ ادریس ایڈووکیٹ، ایس ایچ او ظاہر پیر محمد یسین، ایس ایچ او رکن پور رانا عارف اور ایس ایچ او اقبال آباد اشعر نواز گزشتہ سے پیوستہ روز ضلع بھر میں پہلی محرم الحرام کے سلسلہ میں 43 پروگرام منعقد ہوئے جس میں 42 مجالس اور ایک جلوس پر امن طور پر اپنے مقررہ وقت میں اختتام پذیر ہوئے،

گزشتہ روز دوسری محرم الحرام کے سلسلہ میں تین جلوس اور سنتالیس مجالس کے پروگرام تادم تحریر جاری تھے جن میں اے کیٹگری کی 4، بی کیٹگری کی 6 اور سی کیٹگری کی 37 مجالس شامل ہیں جو کہ رات گئے اپنے مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوں گے اور آج تیسری محرم الحرام کے سلسلہ میں 53 مجالس اور دو جلوس منعقد ہوں گے

جن میں اے کیٹگری کی 4، بی کیٹگری کی 8 اور سی کیٹگری کی 41 مجالس اور بی کیٹگری کا ایک اور سی کیٹگری کا بھی ایک جلوس منعقد ہو گا،

جس کے لیے ایس او پی کے مطابق پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں اور پولیس پوری طرح الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے،

امن و امان کی صورت حال کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے  شعلہ بیان مقررین پر ضلع بندی اور 32 کی زبان بندی کے احکامات پر سو فیصد عمل درآمد جاری ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button