رحیم یارخانضلعی انتظامیہ

محرم الحرام میں عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئےپلان مرتب

رحیم یار خان میں محرم الحرام کے دوران تحصیل بھر میں ماتمی جلوس و مجالس میں امن وامان برقرار رکھنے اور عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام محکمہ جات جامع پلان مرتب کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی سٹی عباس اختر کے ہمراہ تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔جس میں بابر زمان، آصف نقوی، مرتضی حیدر، سجاد سومرو، عبدالمجید سعیدی سمیت تحصیل امن کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے افسران موجو دتھے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران ماتمی جلوس ومجالس کے منتظمین کے ساتھ مل کر قبل از وقت اقدامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جلوس ومجالس کے روٹس سے تجاوزات اور سیوریج مسائل کو ختم جبکہ روڈ پیچ ورک کو مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میپکو، پی ٹی سی ایل اورسوئی گیس کے محکمے بھی اپنی ٹیمیں تشکیل دیکر جلو س ومجالس کے روٹس کو چیک کریں۔ایس ڈی پی او سٹی عباس اخترنے کہا کہ تمام جلو س و مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور جلوس ومجالس سے قبل تما م روٹس کی سوئپنگ کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مجالس و جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں جنکی مرکزی کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کی جائے گی۔
 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button