fbpx

اداروں کوکرپشن فری بنانے کے لیے شب وروزکوشاں ہیں

رحیم یارخان:ڈپٹی ڈائریکٹرانٹی کرپشن مجاہدکلیم نے کہاہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے‘ اداروں کوکرپشن فری بنانے کے لیے شب وروزکوشاں ہیں۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹی کرپشن کرپٹ سرکاری افسران واہلکاران کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گی‘ اداروں سے کرپشن کاخاتمہ یقینی بنانے کے لیے قوانین کے مطابق کارروائیاں عمل میں لارہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ انٹی کرپشن میں زیرالتواء انکوائریاں ومقدمات کوفوری بنیادوں پرمیرٹ پریکسوکیاجائے گاانہوں نے کہاکہ کسی بھی سرکاری محکمے کاافسریااہلکارشہریوں سے رشوت طلب کرے تووہ فوری رابطہ کریں کارروائی عمل میں لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »