جمعیت علماء اسلام پارلیمنٹ میں اسلامی قوانین اورپاکستان کے آئین کے دفاع کے لئے جدوجہد کررہی ہے

Mulana Syed Mehmood Shah jamiat ulama islam rahim yar khan

رحیم یارخان :بلوچستان سے متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی رہنما جمعیت علماء اسلام مولاناسید محمود شاہ نے مفتی نعمان حسن لدھیانوی،حافظ ناصر علیم بھٹی،میاں خالد عزیزکے ہمراہ جامع مسجد ریلوئے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان محرومیوں کا شکار ہے،حکومت بلوچستان کی محرومیوں کے ازالے کے لئے اقدامات کرے،جلد قومی اسمبلی میں بلوچستان کے حقوق کی آواز بلند کرونگا،بلوچستا ن میں یونیورسٹیوں،ہسپتال،سکولز وکالجز کا مزید قیام ناگزیر ہے،
جمعیت علماء اسلام پارلیمنٹ میں اسلامی قوانین اورپاکستان کے آئین کے دفاع کے لئے جدوجہد کررہی ہے،ناموس رسالت کے قوانین کے تحفظ کے لئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ملین مارچ جاری ہیں جب تک جمعیت علماء اسلام کے کارکن زندہ ہیں ختم نبوت ﷺ کے قوانین میں کوئی ترمیم نہیں کر سکتا،علماء کرام ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سابق امیر مولانا رشید احمد لدھیانوی کی وفات پر ان کے جانشین مفتی نعمان حسن لدھیانوی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا رشید احمد لدھیانوی مرحوم جمعیت علماء اسلام کا ایک قیمتی اثاثہ تھے انہوں نے اپنے پوری زندگی جماعتی مشن،مدارس کے دفاع اورناموس رسالت کے قوانین کے دفاع اوراسلامی اقدارکی جدوجہد میں گزاری وہ ایک مضبوط اعصاب کے مالک اوراسلاف واکابرین کی یادگارتھے۔

Mulana Syed Mehmood Shah jamiat ulama islam rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close