لیاقت پور میں کرپٹ ملازمین کے گرد گھیراتنگ کردیا گیا

municipal committee liaquat pur rahim yar khan

لیاقت پور : چیئرمین میونسپل کمیٹی لیاقت پور ان ایکشن ،مارچ کے مہینے میں رینٹ برانچ میں ایک کروڑ سے زائد کی ریکوری وصول،مزید کروڑوں روپے کرپشن کی ریکوری کے لیے نیب حکام کو مراسلہ جاری ،کرپٹ ملازمین کے خلاف گھیراتنگ کردیا گیا،امتیاز ہاشمی سے دو کروڑ کا کوارٹر خالی کرادیا،سرکاری دکانوں ،پلاٹوں ودیگر پراپرٹی کے 100سے زائد الاٹیوں نے لیاقت پور ،رحیم یار خان اور ہائی کورٹ بہاول پور کی عدالتوں کا سہارا لے رکھا ہے ،درجنوں دکانوں کو سیل کرکے بقایا جات وصول کیے گئے ،رینٹ برانچ اور اکاؤنٹس برانچ میں واقعی کروڑوں روپے کے گھپلے موجود ہیں جنکی میں خود انکوائری کررہا ہوں ،نیب کے ساتھ بھی بھر پور تعاون کیا جارہا ہے ،تاکہ کرپٹ ملازمین قانون کی گرفت میں آجائیں راشد رفیق چوہدری کی کونسلروں کے ہمراہ ٹھل حمزہ پریس کلب میں پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق لیاقت پور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین راشد رفیق چوہدری نے کونسلروں عبدالرشید شاکر ،راشد خان بلوچ اور سجاد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کی تاریخ میں پہلی بار مارچ 2019ء میں رینٹ برانچ کے کرایوں کی مد میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری وصول کرکے بلدیہ اکاؤنٹ میں جمع کرائی ہے درجنوں دکانیں سیل کرکے ان سے بقایا جات وصول کیا گیا ہے راشد رفیق نے مزید کہا کہ رینٹ برانچ اور اکاؤنٹس برانچ میں اب بھی کروڑوں روپے کے گھپلے موجود ہیں جنکی میں خود تحقیقات کررہا ہوں اور نیب میں چلنے والے کیس میں میں خود ذاتی دلچسبی سے رپورٹیں تیار کرکے بھجوا رہا ہوں تا کہ کرپٹ ملازمین قانون کی گرفت میں آسکیں اور جتنا ان لوگوں نے میونسپل کمیٹی کو لوٹا ہے وہ واپس لیا جاسکے بلکہ میں نیب کو خط بھی لکھا ہے کہ کرپشن کی گئی کروڑوں روپے کی رقم وصول کرنے میں ہماری مدد کی جائے مزید انہوں نے کہا میں نے امتیاز احمد ہاشمی سے دو کروڑ روپے کاکوارٹرکی رجسٹری کینسل کرکے وہ کوارٹر خالی کرایا اور دیگر ملازم کے نام الاٹ کیا انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے چیئرمین شپ سنبھالی ہے ایک چیک پر بھی دستخط نہیں کیے اس لیے میرا دامن صاف ہے اور کرپشن کی جتنی انکوائریاں زیر سماعت ہیں وہ ہمارے دور سے کافی پہلے کی ہیں ان انکوائریوں کو جلد نمٹانے کے لیے میں نے ملازمین پر سختی برتنی شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی ناکامی یہ ہے کہ ہم جس کے خلاف کاروائی کرتے ہیں وہ پہلے سے مختلف عدالتوں سے سٹے حاصل کرکے ہمیں ناکام کردیتا ہے اس وقت 100سے زائد الاٹی دکانوں ،پراپرٹی ،پلاٹس کے بارے میں لیاقت پور ،رحیم یار خان کی عدالتوں سمیت ہائی کورٹ بہاول پور بنچ کا سہارا لے رکھا ہے جس کی وجہ سے ہم کاروائی نہیں کرپارہے دوسری بات یہ کہ اسسمنٹ کمیٹی کا ڈسٹرکٹ انچارج ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کو بنایا گیا ہے جسکی وجہ سے ہم دکانوں کی نیلامی نہیں کرسکتے متعدد بار ڈپٹی کمشنر کو اس بارے تحریری مطلع کیا گیا ہے لیکن تاحال نیلامی کا کوئی پراسس مکمل نہ ہو سکا اس موقع پر محمد اقبال سعیدی ،حافظ عبدالغفار ،ڈاکٹر محمد شاہد جاوید ،ملک مجتبیٰ عبداللہ ،قاری جمیل احمد شاد ،ملک محمد خالد ،ندیم ملک ،ملک ریاض احمد ،ارشاد احمد و دیگر موجود تھے ۔ 

municipal committee liaquat pur rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close