fbpx

میونسپل کمیٹی رحیم یارخان کااجلاس مچھلی منڈی بن گیا

Municipal committee rahim yar khan

رحیم یارخان :میونسپل کمیٹی رحیم یارخان کااجلاس مچھلی منڈی بن گیا‘ کورم پورانہ ہونے اورقوانین کی خلاف ورزی کرکے اجلاس منعقدکرنے پراپوزیشن کاواک آئوٹ‘ لیگی ارکان کی اپوزیشن کے ساتھ ہاتھاپائی کی کوشش۔
میونسپل کمیٹی رحیم یارخان کااجلاس کنوینئر/وائس چیئرمین عبدالطیف بھٹی کی صدارت میں منعقدہوا
جس میں چیف افسرمیونسپل کمیٹی شیخ قاسم شکیل سمیت ممبران میونسپل کمیٹی نے شرکت کی ‘ اجلاس کے آغازمیں اپوزیشن لیڈرمیونسپل کمیٹی چوہدری محمداشرف ‘ جام فیاض لاڑ‘ رانالیاقت علی‘ چوہدری محمدعلی‘ امیرعبداللہ سبحان‘ طاہرخان‘ احمدمحمودودیگرنے کنوینئرکوکورم مکمل نہ ہونے کی نشاندہی کی.
جس کے باوجودکارروائی نہ روکی گئی جس پراپوزیشن رہنمائوں نے احتجاجاً کورم پورانہ ہونے اور قوانین کے خلاف خودساختہ اپوزیشن لیڈرعظیم سولنگی کوسٹیج پربٹھانے پراجلاس کاواک آئوٹ کردیا,
جس پرلیگی ممبران نے اپوزیشن کے احتجاج پرحواس باختہ ہوکرہاتھاپائی شروع کردی ‘
اس موقع پراپوزیشن رہنمائوں چوہدری محمداشرف‘ چوہدری محمدعلی‘ رانالیاقت علی‘ امیرعبداللہ سبحان‘ طاہرخان‘ جام فیاض لاڑ‘ احمدمحمودودیگرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ میونسپل کمیٹی کے 28ارکان اجلاس کرکے اپنے ذاتی مقاصدپوراکرناچاہتے ہیں
جن کاکورم مکمل نہ ہے اسی طرح قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خودساختہ اپوزیشن لیڈرعظیم سولنگی کوسٹیج پربٹھایاگیااورلیگی ممبران نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے لڑائی جھگڑے کی روایت شروع کردی ہے .
جس کی مذمت کرتے ہیں ‘ میونسپل کمیٹی قوانین سے لاعلم ہوکرعوامی حقوق غصب کرکے ذاتی لوٹ مار میں ملوث ہے انہوں نے کہاکہ عوامی مفادکی خاطرمیونسپل کمیٹی کے خلاف سیسہ پلائی دیوارثابت ہوں گے۔

Municipal committee rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close