fbpx

میونسپل کمیٹی کا اجلاس علامہ اقبال لائبریری کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔

municipal committee rahim yar khan
میونسپل کمیٹی رحیم یارخان کا اجلاس خاص واجلاس عام وائس چیئرمین وکنونیئر عبدالطیف بھٹی کی زیرصدارت علامہ اقبال لائبریری کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں شریک ممبران میونسپل کمیٹی نے مختلف قرارداوں کے ذریعے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ رحیم یارخان شہر کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیاجائے اور ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ عوام کو سیوریج‘ صفائی ستھرائی‘ واٹر سپلائی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ ممبران نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے پاس دستیاب مشینری کی حالت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے اور فنڈز کی کمی کے باعث مشینری کی مرمت بھی نہیں ہوپارہی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کے افسران اور اہلکاران کے ساتھ ساتھ عملہ صفائی کی بھی شدید کمی ہے اور حکومتی پالیسی کے تحت نئی بھرتی پر پابندی ہونے کی وجہ شہر کی صفائی ستھرائی اور سیوریج کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔میونسپل کمیٹی کے پاس اتنے فنڈز بھی نہیں ہیں کہ گٹروں کے ڈھکنا جات بھی خرید کئے جاسکیں۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی ایک عوامی ادارہ ہونے کے ناطے عوام کو جواب دہ ہے اور عوام کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ عوامی مسائل حل کرنے میں آسانی ہو۔ عبدالوحیدبھٹی کی جانب سے پیش کردہ ایک قرارداد کے ذریعے افواج پاکستان کو انڈیا کی جانب سے حملہ کا منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نڈر اور بہادر افواج اور حکومت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اجلاس میں میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر کی جانب سے تحریک پیش کی گئی کہ شہر کے تمام 50وارڈز میں سیورلائنوں کی مرمت‘ رنگز‘ سلیبس کیلئے 10لاکھ روپے کے فنڈز درکار ہیں جس کی ہاؤس نے منظوری دیدی جبکہ مشینری کی مرمت وغیرہ کیلئے ممبران میونسپل کمیٹی پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی جو خراب مشینری کی مرمت کے حوالے سے تمام معاملات کا جائزہ لے گی۔
municipal committee rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »