fbpx

راجن پور کلاں میں 17 سال قبل نوجوان کو قتل کرنے کا انکشاف

رحیم یار خان : راجن پور کلاں میں 17 سال قبل نوجوان کو قتل کرنے کا انکشاف‘پولیس نے ملزم حراست میں لے لیا۔

راجن پور خورد کے محمد بخش غوری نے پولیس چوکی راجن پور کلاں کو درخواست دی کہ 17 سال قبل غلام مرتضی ولد غلام مصطفی غوری میرے بھائی نور احمد کو منڈی مویشیاں مویشی خریدنے کے بہانے لے گیا

جو واپس نہ آیا ہمیں شبہ ہے کہ مرتضی نے دیگر دونامعلوم ملزمان سے مل کر میرے بھائی کو قتل کر دیا ہے

جس پر ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد ایس ایچ او تھانہ آبادپور نے ملزم غلام مرتضی کو حراست میں لے لیا۔

مقتول کی بیوی سلیم بی بی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ مجھے پہلے دن سے ملزمان پر قتل کا شبہ تھا لیکن میرے چھوٹے چھوٹے بچے تھے جب بھی خاوند کے متعلق بات کرتی تو ملزم جو میرا بہنوئی بھی ہے مجھے بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دیتاتھا اور بستی میں جب بھی لڑائی جھگڑا ہو تو کہتا ہے کہ نوراحمد کی طرح گم ہو جا ؤ گے‘

تاہم گرفتار ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

پولیس نے اپنے موقف میں بتایا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے وقوعہ پرانا ہے‘ حقائق سامنے آنے کے بعد ایف آئی آر درج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close