دو حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد نے جام بشیر کو قتل کر دیا

رحیم یارخان:باغ سے ملنے والی نعش کامعمہ حل، دو حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد نے تشدد کانشانہ بناکر قتل کرنے کے بعد نعش باغ میں پھینک دی تھی، ملزمان مقتول کو گھر سے آنے سے منع کرتے تھے۔

باز نہ آنے پر قتل کیا، قتل کامقدمہ درج ہونے کے باوجود کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

 تین روز قبل مراد آباد کے رہائشی 46سالہ جام بشیر کی تشدد شدہ نعش باغ سے برآمد ہوئی تھی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا تھا، بعد ازاں تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ مقتول جام بشیر کا کوٹ مہدی شاہ کے رہائشی محمداظہراورمحمدفرحان کے گھر آنا جانا تھاشبہ تعلقات پر ملزمان نے مقتول کو گھر آنے سے سختی سے روک دیا تھا تاہم مقتول باز نہ آیا،

جس پر دونوں حقیقی بھائیوں محمداظہر، محمد فرحان نے ساتھی محمداکمل کی مدد سے مقتول جام بشیر کو بدترین کانشانہ بنانا کر قتل کیا اور نعش باغ میں پھینک دی تھی،

پولیس نے نبی پور کے رہائشی رحیم بخش کی مدعیت میں دو حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button