قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو حراست میں لے لیا ہے۔

رحیم یارخان  قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو حراست میں لے لیا ہے۔
مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ رہنما ن لیگ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل گئی تھیں۔نیب نے آج دو بجے مریم نواز کو طلب کر رکھا تھا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز 31 جولائی کے سوالنامے کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکی تھیں، جس پر انہیں آج یعنی 8 اگست کو نیب نے طلب کر رکھا تھا۔نیب کی جانب مریم نواز کو دیئے گئے سوالنامے میں سرمایہ کاری اور اراضی سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے ہیں۔سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کی تفصیلات فراہم کریں، مل کب لگائی گئی، سرمایہ کاری کہاں سے آئی اور شیئر ہولڈرز کون ہیں۔
سوالنامے میں مزید کہا گیا ہےکہ 21 مئی 2008 کی غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری کا جواب دیں اور 4 موضع جات میں خریدی گئی اراضی کی تفصیل بھی فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »