رحیم یارخان :نادرا اہلکار نے حملہ کرکے نیوی ملازم کی ناک توڑ دی

نادرا اہلکار

لیاقت پور…نادرا اہلکار نے حملہ کرکے نیوی ملازم اور اس کے والد کو زخمی کر دیا، تفصیل کے مطابق پاکستان نیوی کا ملازم زین علی اپنے والد ماسٹر محمد علی کے ساتھ شناختی کارڈ کی تجدید کے لیئے نادرا سنٹر لیاقت پور آیا جہاں رانا وسیم نامی نادرا اہلکار نے قطار میں کھڑے ماسٹر محمد علی سے بدکلامی کی اور دھکا دیا جس پر اس کے بیٹے نے احتجاج کیا تو جھگڑا بڑھ گیا اس دوران رانا وسیم نے دونوں باپ بیٹا کو شیشے کے گلاس دے مارے جس سے زین علی کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ ماسٹر محمد علی بھی زخمی ہو گیا،
نادرا اہلکار
واقعہ اطلاع ملنے پر مضروبین کے درجنوں رشتہ داروں اور دوستوں نے نادرا دفتر پر ہلہ بول دیا،جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا،

ذرائع کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس سٹی لیاقت پور کو سخت کارروائی کی ہدائت کی ہے دوسری طرف نادرا کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم بھی واقعہ کے اصل حقائق کا جائزہ لینے لیاقت پور پہنچ گئی ہے، نادرا اہلکار رانا وسیم کی درخواست پر مقامی مجسٹریٹ نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو اس کے طبی معائنہ کاحکم جاری کیا ہے

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button