fbpx

ناجائز اثاثہ میگا کرپشن کیس

naeem rauf case rahim yar khan news
لیاقت پور : سابق ڈی سی او ڈاکٹر نعیم رؤف ناجائز اثاثہ میگا کرپشن کیس، عابد وڑائچ تفتیشی افسر انٹی کرپشن کی عمرہ ادائیگی سے سلسلے میں عدم دستیابی کی بناء پر فاضل سپیشل جج انٹی کرپشن جناب محمد ابراہیم اصغرنے بہاول پور کے شہری کی جانب سے چالان مقدمہ طلبی کی درخواست کی سماعت 20جون تک ملتوی کردی ہے یہاں امر قابل ذکر ہے کہ فاضل عدالت انٹی کرپشن کی جانب سے مقدمہ کا چالان رپورٹ زیر دفعہ173ضابطہ فوجداری پیش نہ کرنے پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اور ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور سے متعدد بار رپورٹس طلب کی گئیں تھیں جس پر سابق ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب سید حسین اصغر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم کی رپورٹ پر مشہورمقدمہ میں 6کس ملزمان ڈاکٹر نعیم رؤف سابق ڈی سی او بہاولپوراور انکے برادر نسبتی رضوان مصطفےٰ کرپشن پارٹنرز سلطان جھنڈیر وغیرہ کے خلاف جوڈیشل ایکشن کا حکم دیتے ہوئے انٹی کرپشن بہاولپور کے سابق ایکٹنگ ڈائریکٹر ملک محمد رمضان کی مقدمہ خارج کرنے کی بابت سال2016میں بھجوائی گئی رپورٹ مسترد کردی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا مگر سابق ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب سید حسین اصغر کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈائریکٹر انٹی کرپشن عمران رضا عباسی اور تفتیشی افسر کی ملی بھگت سے با اثر بیوروکریٹ اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے موثر کاروائی نہیں کی جارہی بلکہ انٹی کرپشن مافیا بدستور کرپشن کی نشاندہی کرنے والے شہری کو مذید انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں فاضل جج انٹی کرپشن 20جون کو میگا کرپشن کیس کے چالان طلبی بارے درخواست کی سماعت 20جون کو کرینگے۔
naeem rauf case rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »