fbpx

وائس چیئرمین چوہدری نعیم شفیق نے مختلف چکوک کادورہ کیا

naeem shafiq rahim yar khan news

رحیم یارخان :وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق اوررہنماء پاکستان تحریک انصاف چوہدری عثمان رشیدورائچ نے مختلف چکوک کادورہ کیااورعمائدین علاقہ سے ملاقاتیں کیں اورترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختلف مقامات کامعائنہ کیا‘ اس موقع پرچوہدری نعیم شفیق اورچوہدری عثمان رشیدوڑائچ نے کہاکہ عوام کے حقوق کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشرزکوۃ چوہدری محمدشفیق حلقہ کی تعمیروترقی کے لیے بھرپورکوشاں ہیں آنے والے دنوں میں شہری ودیہی علاقوں میں برابری پرترقیاتی کاموں کاجال بچھائیں گے اورعوام کوحقوق کی فراہمی یقینی ہوگی‘ بعدازاں انہوں نے چمن‘ چک 193اورچک106پی میں ہونے والی وفات پرمرحومین کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی اورپسماندگان کوصبرجمیل کی تلقین کی۔

naeem shafiq rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »