fbpx
پولیسرحیم یارخان

رحیم یارخان میں نماز تراویح کی سکیورٹی ہائی الرٹ

رحیم یارخان ڈی پی او رحیم یارخان کورونا کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کو موئثر رکھنے اور نماز تراویح و جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے رحیم یارخان پولیس کو فرنٹ سے لیڈ کر رہے ہیں۔

ڈی پی او کسی بھی وقت لاک ڈان اور دفعہ 144 کے نفاذ کو چیک کرنے، نماز تراویح کی سکیورٹی کو اور اسنیپ چیکنگ کے لیے کسی بھی وقت اچانک ضلع کے کسی بھی علاقہ میں جا پہنچتے ہیں اور یہ پروگرام نہ طے شدہ ہوتا ہے اور نہ ہی ڈی پی او منتظر مہدی کے پہنچنے تک کسی کو خبر ہوتی ہے کہ وہ آج اس علاقہ کو چیک کریں گے

یہی وجہ ہے کہ ضلع میں کورونا کے خلاف اقدامات موئثر ہیں اور نماز تراویح کی سکیورٹی بھی ہائی الرٹ ہے۔

 ڈی پی او منتظر مہدی اچانک رات گئے سٹی رحیم یارخان اور صدر سرکل کے مختلف علاقوں میں جا پہنچے اور مساجد پر نماز تروایح کی سکیورٹی کے لیے مورچہ زن پولیس اہلکاروں سے سکیورٹی سے متعلق بات چیت کی اور انہیں مختلف ہدایات دیتے ہوئے اہلکاروں سے ان کی خیریت بھی دریافت کی اور اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ ہم انجان دشمن کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں جو عوام کی جان و مال کے ساتھ ملک کے امن کو دشمن ہے ہم عوام اور اس دشمن کے درمیان میں کھڑے ہیں

ایک ایسی دیوار بن کر جس کی ہر اینٹ سیسہ پلائی کی ماند ہے انشااللہ ہم پرامن رمضان المبارک اور پھر کورونا کی وبا سے بھی ضرور باہر نکل آئیں گے جس کے لیے صبر ہمت اور حوصلہ کے ساتھ حکومتی اقدامات پر من عن عمل درآمد کو یقینی بنانا ہی واحد راستہ ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close