نیشنل ایکشن پلان کے تحت ریجن بھر میں پولیس کی کاروائی 1ہزار سے زائد مقدمات درج

رحیم یارخان :بہاول پور ڈیسک  : ریجنل پولیس آفیسرمحمد زبیر دریشک کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت ریجن بھر کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ06 ماہ کے دوران وال چاکنگ کے517،کرایہ داری ایکٹ کے تحت461،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کے1010مقدمات درج رجسٹرڈ کیے۔
آر پی او محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت ریجن بھرکی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ 06ماہ کے دوران وال چاکنگ کے517مقدمات درج کرکے484ملزمان کو گرفتار کیا،
کرایہ داری ایکٹ کے تحت461مقدمات درج کر کے788ملزمان اورساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر1010مقدمات درج کرکے1006ملزمان کو گرفتار کیا۔
جرائم پیشہ، منشیات فروش، قمار بازی میں ملوث افرادکے خلاف بھرپور کریک ڈاون کرتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں ناجائز اسلحہ، ہزاروں بوتلیں شراب،لہن، چرس،افیون،ہیروئن اوربھنگ برآمدکر کے4469مقدمات درج کیے۔
 ریجن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ریجن بھر کی پولیس نے گزشتہ 06ماہ کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے1549مقدمات درج کرکے1550ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 32کلاشنکوف،57رائفلز،237گن،1062پسٹل،35ریوالور،136کاربین اور09چاقوکل1568ہتھیار برآمد کئے۔
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے پولیس نے گذشتہ06ماہ میں 2385مقدمات درج کرکے 2519ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے595.73کلو گرام چرس،10.270.کلو گرام ہیروئن،8.223کلو گرام افیون،94780. لیٹرشراب،19099لیٹر لہن،2886.660.کلوگرام بھنگ،419چالو بھٹیاں برآمد کیں اور48شرابیوں کو گرفتار کیا۔
معاشرہ میں انتشار اور جرائم کی جڑ بننے والے جواء خانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ریجن پولیس نے قمار بازی ایکٹ کے تحت535مقدمات درج رجسٹرڈ کیے جن میں ملوث2697.ملزمان کوگرفتار کر کے چالان عدالت کیا۔
گزشتہ06ماہ کے دوران102گینگز کا خاتمہ کیا جن کے355ممبران کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے120.744ملین مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیا اور864مقدمات ٹریس ہوئے۔
اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے مختلف نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہزاروں اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سنگین مقدمات میں ملوث590اے کیٹگری اور4642بی کیٹگری ٹوٹل5232 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »