fbpx

نوازشریف کو دل کی سنگین بیماری لاحق ،ذاتی معالج نے حکومت سے کیا درخواست کردی؟صورتحال پر پارٹی کارکن بھی شدیدپریشان

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے حکومت پنجاب کو نواز شریف کے طبی معائنے کی اجازت کیلئے درخواست ارسال کر دی۔ ڈاکٹر عدنان نے درخواست میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو دل کی سنگین بیماری کے پیش نظر مستقل میڈیکل کئیر کی ضرورت ہے۔ نواز شریف کے طبی معائنے کے لئےمستقل بنیادوں پر ملنے کی اجازت دی جائے۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ کئی دفعہ نواز شریف کے طبی معائنے کے لئے اجازت طلب کی گئی لیکن نامعلوم وجوہات کے بنا ء پر اجازت نہیںدی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مریض کو اس کے ذاتی معالج سے ملنے نہ دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ساتھ متعلقہ حکام کے غیر مناسب انسانی رویوں کو بھی واضح کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »