fbpx
رحیم یارخانمسلم لیگ ن

حکومتی پالیسیاں جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کے در پے ہیں,ارشد خاں لغاری

سابق وزیر مملکت سردار محمد ارشد خاں لغاری، سابق چیئر مین ضلع کونسل سردار اظہر خاں لغاری، سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 266چوہدری شوکت داؤد، سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد، سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 265سردار صفدر خاں لغاری، سابق وائس چیئر مین بلدیہ صادق آباد میاں محمد اسلم، سابق ناظم چوہدری محمد ارشد تاج، سابق جنرل کانسلر زبیر افضل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دنیا کے دباؤکوٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں جس طرح سے اپنا دلیرانہ کردار ادا کیا اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ سیاسی مخالفین کے منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خواب چکنا چورہوں گے، عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔انہوں نے کہا اس بار یوم تکبیر28 مئی کو شایانہ شان طریقے سے منایا گیا۔اور 28مئی کا دن قوم کے لیے باعث فخر اور پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ یوم تکبیر کی مناسبت سے صادق آباد میں بھی مختلف مقامات پر تقریبات کا نعقاد کیا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔تمام لیگی رہنماؤں نے کہا کہ جو قومیں اپنے محسنوں کو فراموش کر دیتی ہیں وہ زندگی میں کبھی بھی ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتیں۔ حکومتی پالیسیاں جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کے در پے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو آج 6ارب ڈالرکیلیے آئی ایم ایف کایرغمال بنادیاگیاہے، عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔ن لیگی رہنما ؤں کا کہنا تھا کہ گیس اوربجلی کے بل اورمہنگائی کا طوفان ابھی شروعات ہیں۔ یوم تکبیر بھارتی ایٹمی تجربات کے جواب میں چاغی کے مقام پر نعرہ تکبیر کی گونج میں ہونیوالے پانچ ایٹمی دھماکوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔28 مئی کے دن پاکستان نے دنیا کی ساتویں جبکہ اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close