fbpx

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئے شہر کے قیام کیلئے اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے

رحیم یارخان : (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئے شہر کے قیام کیلئے اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ریورراوی فرنٹ اتھارٹی دبئی کی طرز پر نیا شہر بسانے کے منصوبے پر کام کرے گی .

دبئی کی طرز پر لاہورکے شمال میں نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل ہوگا,پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی،وزیراعلیٰ چیئرمین ہوں گےلاہور کے نئے شہر میں ایک بڑی جھیل اورتین بیراج بھی بنائے جائیں گے،اجلاس میں فیصلہ

 لاہور10جولائی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے شمال میں دبئی کی طرز پر جدید ترین شہر بسانے کے لئے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی اوروزیراعلیٰ اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ ریورراوی فرنٹ اتھارٹی لاہور کے شمال میں نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی۔

نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا جو ایک لاکھ ایکڑ سے زائدرقبے پر محیط ہوگا۔نجی شعبے کی طرف سے اس منصوبے میں پانچ ہزار ارب ر وپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

نئے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز بنائی جائیں گی۔نیا شہر بسنے سے لاہور شہر میں ماحولیات،پانی اورٹریفک کے مسائل پر قابو پایہ جاسکے گا۔ نئے شہر میں ایک بڑی جھیل بھی بنائی جائے گی اورتین بیراج بھی بنیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »