معاشرے میں کتب بینی کا کلچر فروغ دینے کی ضرورت ہے

رحیم یار خان(امتیاز احمد پہوڑ)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہائوس لاہور میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام”  22 لوگ” کی کتاب کی رونمائی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے نوجوانوں میں کتابیں پڑھنے کا رحجان کم ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برداشت تحمل و رواداری کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے کتب بینی کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کتاب”22لوگ”  صرف کتاب ہی نہیں بلکہ 22 نابغہ روزگار افراد کی علمی ،فکری ،فنی و تحقیقی زندگی کا نچوڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں ان شخصیات کے تفصیلی مصاحبے شامل ہیں جو فن، تعلیم، تحقیق، صحافت، ادب اور تاریخ کے میدان میں ایک نمایاں مقام  رکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے اس حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کی کاوش کو بھی سراہا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مذید کہا کہ بطور چانسلر پنجاب کی جامعات کے وائس چانسلرز کو متحرک کر کے سات اہم شعبوں پر کنسورشیم بنانے پر کام کر رہا ہوں ۔ ان میں سے یونیورسٹیوں میں فنانشل ڈسپلن اور گورننس پر قائم کنسورشیم کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس تھا ۔ جس میں کچھ فیصلے کئے گئے کہ یونیورسٹیوں کی مینجمنٹ اوردیگر معاملات کو کس قدر بہتر کیا جائے ۔تقریب میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز ڈینز ،فیکلٹی ممبران ،اساتذہ اکرام سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات موجود تھیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button