fbpx
رحیم یارخان

ملک بھر میں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا سیکیورٹی آڈٹ شروع

NGO Pakistan

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا سیکیورٹی آڈٹ شروع کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نےنیشنل ایکشن پلان کے تحت ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کاخفیہ سکیورٹی آڈٹ شروع کردیاہے اور این جی اوز کی گزشتہ سالوں میں ہونے والی سرگرمیوں کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے .

ذرائع کے مطابق کس این جی او نے کن ممالک کے اشتراک سے کیا کام کیا اور رزلٹ کیا نکلا اس بارے تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ اس کے ساتھ گزشتہ 3برسوں میں کونسی این جی او کن افراد کو پاکستان لائیں یا بیرون ملک لیکر گئیں اس بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز اور کام کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

NGO Pakistan

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close