رحیم یارخان میں این جی اوز کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنر

رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ منیجمنٹ اپریشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، عامر افتخار،ارشد وٹو، محمو یوسف چھینہ فیض فرید، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر رانا سجاد، ڈسٹرکٹ آفیسر انٹر پرائزز غازی خان، سیکرٹری کمیٹی جام محمد نعیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں رجسٹرڈ این جی اوز اور فلاحی و دیگر اداروں کی آن لائن رجسٹریشن سے متعلق ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری کمیٹی نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے این جی اوز اور فلاحی اداروں کو آن لائن رجسٹریشن کی مقررہ مدت کے دوران 70این جی اوز/اداروں نے آ ن لا ئن رجسٹریشن کےلئے اپلائی کیا
جس میں سے 28این جی اوز کے کیسز جانچ پڑتال کےلئے متعلقہ فورم کو بھجوائے گئے ہیں جبکہ دیگر کیسز بھی تحصیلوں میں جانچ پڑتال کے پراسس میں ہیں۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے آن لائن رجسٹریشن سے متعلقہ تمام امور کا بغور جائزہ اور حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق قواعدو ضوابط پر پورا اترنے والی6این جی اوز کو منظوری دی
 انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ آن لائن رجسٹریشن سے متعلق متعلقہ فورم سے رجوع کرنے والی تمام این جی اوز کی سکروٹنی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں زیر التواءکیسز کو از خود مانیٹر کرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے جانچ پڑتال بارے معلومات حاصل کریں اور اس کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close