fbpx

پی ٹی آئی کو اقتدار ملا ہے عوام بخوبی جانتے ہیں،فرزندعلی گوہر

Night Gujjar PTI Rahim yar khan

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی رہنما میڈم نگہت گجر نے ڈویژنل صدر میاں فرزند علی گوہر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر راجہ سلیم،چوہدری شاہد طالب، مخدوم معاذہاشمی،میاں خرم منیر،ڈاکٹر اقبال حسن،فوزیہ عباس ،شمائلہ ہاشمی، نوشین مرزا،طاہر خان،مون چوہان،تنویر کھرل،شبیر خان بنگش،کوثر پروین،صباء نورین،شبنم قادر،سمیت پارٹی عہدیداروں اور کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرزندعلی گوہر اور نگہت گجر نے کہا کے جن حالات میں پی ٹی آئی کو اقتدار ملا ہے عوام بخوبی جانتے ہیں ۔ کس طرح وزیر اعظم عمران خان رات دن محنت کررہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد بحرانوں کو ختم کر کے ملک کو ایک خوشحال فلاحی ریاست بنادیں گے۔جب تک ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک اور عوام خوشحال نہیں ہوسکتے یہی وجہ ہے کہ حکومت کی پہلی ترجہی کرپشن کا خاتمہ ہے ۔عوام عمران کا خان کا مشکل وقت میں ساتھ دیں تاکہ مسائل کا حل ممکن ہوسکے ۔انہوں نے کہا کے عمران خان جو کہاتا ہے کرکے دیکھاتا ہے جو ملک کو لوٹنے والے چوروں کی چیخ پکار سے واضع ہے۔

Night Gujjar PTI Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close