رحیم یار خان: نورے والی کے شہباز عرف کالی گروپ نے ہمسائے کا جینا دو بھر کر دیا
رحیم یار خان: نورے والی کے شہباز عرف کالی گروپ نے ہمسائے کا جینا دو بھر کر دیا‘ دو سال قبل تھانہ سٹی سی ڈویژن میں 452دفعات کے تحت درج ہونے والے مقدمے کو واپس نہ لینے پر مدعی محمد اسلم اور محمد افضل کے گھر پر دھاوا بول دیا‘
ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود تھانہ سٹی سی ڈویژن مقدمے کے اندراج سے انکاری۔
نورے والی کے شہباز عرف کالی‘ سردار عرف سردارا‘ عبدالخالق شیخ‘ شعبان‘ فرحان پسران محمد اسماعیل‘ محمد شان ولد محمد ابراہیم‘ ارباز‘ غلام عباس اور دیگر نے گذشتہ دنوں محمد اسلم اور محمد افضل کے گھر پر دھاوا بول دیا‘

بچوں اور خواتین کو مارا پیٹا اور تشدد کیا جس پر اہل علاقہ نے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان سے بھر پور ایکشن لینے کا مطالبہ کیا اور ایس ایچ او تھانہ سی ڈویژن غلام محی الدین سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا
ہے۔
محمد اسلم راجپوت کے گھر میں گھس کر درجن سے زائد حملہ آوروں کا خواتین اور بچوں پر بد ترین تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شہباز عرف کالی گروپ نے بھاگ دوڑ شروع کر دی اور اپنے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے مقدمے کے اندراج میں رکاوٹ ڈالنے لگے۔
قبل ازیں بھی شہباز عرف کالی نے اپنے ایک رود ایکسیڈنٹ پر تھانہ ائیر پورٹ میں اپنے مدعی محمد اسلم اور محمد افضل کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور اپنے مدعیوں کو صلح کے لیے حراساں کرتے رہے۔