رحیم یارخان : نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج ،پولیس کے چھاپے شروع
رحیم یارخان:پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن نے علی عمران کی مدعیت میں محمدجعفرنامی شخص کے خلاف زیردفعہ 420،468، 471 مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردیئے۔
لطیف آبادکے رہائشی محمدجعفرنے اپنے حقیقی بھانجے اسدنعمان جواورسیزشہری ہیں متحدہ عرب امارات میں کام کرتاہے
محمدجعفرنے اس کے نام کامالیت 1200روپے کااشٹام نکلواکربستی امانت علی میں اس کی اوراس کے بہن بھائیوں کی وراثت میں ملنے والاواحدچارمرلہ کامکان اپنے نام کروانے کی ناکام کوشش کی
جس پرڈی پی اوکے حکم پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی آرگنائزر، پولیس تھانہ بی ڈویژن نے تحقیقات میں ملزم کے بنائے گئے اشٹام کوجعلی قراردے دیا
جن تاریخوں میں اشٹام بنایاگیاان دنوں میں اسدنعمان ملک سے باہرمتحدہ عرب امارات میں تھا
جس کے بارے میں سیشن کورٹ میں محمدجعفرنے پٹیشن بھی دائرکی جس کوعدالت نے بھی خارج کرتے ہوئے اشٹام کوجعلی قراردیا۔
واضح رہے کہ ملزم موصوف ڈیلی ویجزپریونی لیورمیں ملازم ہے یونی لیورکے ارباب اختیارکوبھی اس جعل سازنوسربازکے بارے میں حقائق جانتے ہوئے اسے نوکری سے برطرف کیاجائے
ورنہ ایسی دونمبری کے واقعات مذکورہ فیکٹری میں بھی متوقع ہوسکتے ہیں۔ان حقائق واقعات میں پولیس تھانہ اے ڈویژن نے نوسربازجعل سازی سے حقیقی بھانجے کامکان ہتھیانے قبضہ کرنے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے جعفرنامی شخص کے خلاف کاروائی تیزکردی مقدمہ کے مختیارخاص علی عمران نے بتایاکہ پولیس کی کاروائی سے مطمئن ہیں انہوں نے امیدظاہرکی ہے کہ نوسربازجعل سازجعفرنامی شخص بہت جلدقانون کے شکنجے میں ہوگااورانہیں قانون کے مطابق عبرت ناک سزاملے گی۔