ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر پوری پاکستانی قوم میاں محمدنواز شریف کی شکرگزار ہے

رحیم یارخان: سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ ومسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں امتیازاحمد نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ملکی سلامتی و استحکام کا واضح ثبوت ہے‘

28 مئی کے دن پاکستان نا قابل تسخیر قوت بنا‘ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں میاں نوازشریف اور ایٹمی سائنسدانوں کا کردار لائق تحسین ہے‘

ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر پوری پاکستانی قوم میاں محمدنواز شریف کی شکرگزار ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر یوم تکبیر کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میاں امتیازاحمد نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کی واحد ایٹمی طاقت ہے جس پر سارے مسلم ممالک کو مان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت والے ممالک کی فہرست میں شامل کروایا ہے‘

پوری قوم کو مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور خلق خدا کی بے لوث خدمت ہے‘

مسلم لیگ (ن) عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے غریب خاندانوں کیلئے 28ارب روپے کے تاریخی ریلیف پیکیج کا اعلان کرکے ثابت کیا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود مسلم لیگ (ن) ملک کے غریب عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت انشاء اللہ بہت جلد ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالطیف بھٹی‘ سابق کونسلرز‘ مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی عہدیداران اورپارٹی کارکنان کی کثیرتعداد موجود تھی۔تقریب کے اختتام پرمیاں امتیازاحمد اپنے بڑے قافلے کے ہمراہ بہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button