fbpx

رشتہ نہ دینا جرم بن گیا 60سالہ بزرگ پر تشدد،منہ کالا کر دیا.

رشتہ نہ دینا جرم بن گیا ،

بااثر افراد کا 60 سالہ شخص پر تشدد ، منہ کالا کر دیاخانپور میں متاثرہ بزرگ بہار خان 3 روز سے ہسپتال داخل ہے جبکہ خانپور پولیس نے ابھی تک بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا ،
بہار خان کا کہنا ہے کہ علاقہ کے بااثر شخص ملزم اقبال کے بیٹے کے ساتھ میری پوتی کا رشتہ طے ہواتھا,
اقبال کا بیٹے کا کردار ٹھیک نہ ہونے پر میں نے رشتے سے انکار کر دیا جس پر ملزم اقبال طیش میں آ گیا اور اپنے  درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ مجھ  پرتشدد کیا،
تشد کے بعد ملزمان نے کالا تیل چہرے پر ڈال کر میرا منہ بھی کالا کیا
اہل علاقہ کی مداخلت پر جان بخشی ہوئی اور مجھے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس کو تحریر درخواست دینے کے باوجود پولیس نے ملزمان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی ۔میری ڈی پی او رحیم یارخان سے اپیل کے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close