اومی کراؤن کے اثرات رحیم یارخان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر ساؤتھ افریقہ میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کراؤن کے اثرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ملک بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

جس کے باعث حکومت پنجاب نے بھی صوبہ بھر میں کورونا ویکسین نیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لئے گھر گھر ویکسی نیشن عمل کے لئے (RED) مہم کا آغاز کیا ہےجو 1تا30دسمبر تک جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی مہم (Reach Every Door) کے تحت ضلع رحیم یار خان کے3لاکھ 41ہزار 519فسٹ ڈوز اور  7لاکھ54ہزار125سیکنڈ ڈوز نہ لگوانے والے شہریوں کوگھر گھر جاکر ویکسین لگائی جائے گی

اور اس مہم کے دوران مجموعی طور پر ضلع کے 10لاکھ95ہزار644شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اومی کراؤن وائرس جو کہ نہایت تیزی سے پھیل رہا ہے پاکستانی شہریوں کو اس سے محفوظ رکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اس مہم کا آغاز کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس مہم کے دوران 11تا18دسمبر2021پولیو مہم بھی شروع ہو رہی ہے لہذا ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قومی نوعیت کی دونوں مہمات کے لئے جامع پلان مرتب کرے تاکہ کوئی بھی مہم متاثر نہ ہو اور پولیو کے ساتھ کورونا ویکسین مہم بھی جاری رہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیاکہ این سی او سی کی ہدایت پر اومی کراؤن ویرینٹ سے ہیلتھ ورکز اور قوت مدافعت میں کمی کے حامل افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا بوسٹر ڈوز کے پہلے مرحلہ میں تمام ہیلتھ ورکرز اور 50سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی جبکہ (RED) مہم کے اختتام پر یکم جنوری تا10جنوری کیچ اپ ڈے کے طور پر منایا جائے گا

اور اس دوران ضلع میں ایسے شہریوں کو ویکسین کیا جائے گا جو اس مہم کے دوران کورونا ویکسین لگانے سے محروم رہ گئے تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button